ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا میں بائک درخت سے ٹکرائی۔۔دو نوجوان ہلاک

کارکلا میں بائک درخت سے ٹکرائی۔۔دو نوجوان ہلاک

Thu, 05 Jan 2017 16:27:04    S.O. News Service

کارکلا 5/جنوری (ایس او نیوز)صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آنے والے ایک دردناک حادثے میں دو نوجوان اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی موٹر بائک سڑک کنارے موجود ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ جوڈو رستے نامی علاقے میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ارون نائک اور رکشیت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ موٹر بائک ارون کی تھی جسے حادثے کے وقت رکشیت چلارہا تھا۔ تعلقہ سرکاری اسپتال میں دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیاگیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: